
ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے زیر اہتمام "ون ہیلتھ میپنگ اور ٹریننگ نیڈز اسسمنٹ ورکشاپ" کا انعقاد
بدھ 20 اگست 2025 21:00
(جاری ہے)
انہوں نے بالخصوص اینٹی مائیکروبیئل مزاحمت (اے ایم آر)، زونوٹک امراض اور خوراک کی حفاظت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئےعالمی اداروں کے ساتھ مزید مضبوط تعاون پر زور دیا ۔
افتتاحی سیشن سے نیشنل کوآرڈینیٹر (ون ہیلتھ) پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود علی نے خطاب کرتے ہوئے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے قائدانہ کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ورکشاپ کے مقاصد اور "ون ہیلتھ ورک فورس ڈویلپمنٹ " منصوبے کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کو پائلٹ ماڈل ڈسٹرکٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جہاں مربوط بیماریوں کی نگرانی اور بین الشعبہ جاتی افرادی قوت کی ترقی کا آغاز کیا جائے گا جسے بعد ازاں ملک بھر میں وسعت دی جائے گی۔بین الاقوامی و قومی اداروں بشمول کامسٹیک ، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، عالمی ادارہ صحت ، خوراک و زراعت کی تنظیم ، ایشیائی ترقیاتی بینک ، یو ایس سی ڈی سی اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں نے اس اقدام کو سراہا۔کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ یہ منصوبہ او آئی سی رکن ممالک کے لئے ایک قابل تقلید ماڈل فراہم کرتا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی سے ڈاکٹر صائمہ بشیر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بیماریوں سے بچاؤ، ان کے پھیلاؤ کے بعد کے ردعمل سے کہیں زیادہ مؤثر اور کم خرچ حکمت عملی ہے۔ ورکشاپ کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ایک مضبوط کثیر شعبہ جاتی افرادی قوت کی تیاری، مؤثر نگرانی کے نظام کا قیام اور خطرات سے متعلق مؤثر ابلاغ اور عوامی شمولیت ناگزیر ہے۔ اس موقع پر مختلف اداروں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کی تربیتی ضروریات کی نشاندہی بھی کی گئی۔اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز)، بین الاقوامی صحت ضوابط اور گلوبل ہیلتھ سکیورٹی ایجنڈا سے ہم آہنگ اس "ون ہیلتھ" اقدام کو ایک سائنسی بنیاد پر مبنی کم لاگت اور عالمی سطح پر قابل تقلید ماڈل کے طور پر پیش کیا گیا۔ورکشاپ کا اختتام عالمی اداروں بشمول فلیمنگ فنڈ، ڈبلیو ایچ او، ، ایف اے او، یو ایس-سی ڈی سی اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ شراکت داری کے تسلسل کی اپیل پر ہوا تاکہ اس اقدام کو پاکستان بھر میں پائیداری اور وسعت دی جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
لاہورہائیکورٹ نے قیام پاکستان سے پہلے کا جائیداد کا تنازع حل کردیا
-
پنجاب‘ دریاؤں کی سطح بلند، بند ٹوٹنے سے سیکڑوں بستیاں سیلابی پانی میں گھرگئیں
-
تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 75 فیصد بھرگیا
-
ایم کیو ایم کو پتہ تھا ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی: شرجیل میمن
-
صفدر آباد، موبائل شاپ پر ڈکیتی کے لئے آنے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا
-
ایبٹ آباد، جعلی شناختی کارڈ بنانے والے گروہ کے تین افراد گرفتار
-
تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا، تربیلا جھیل میں 57لاکھ 28ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر لیا گیا
-
مساجد اور دینی مدارس کا تحفظ اپنی جان دیکر بھی کریں گے‘جے یو آئی(س)
-
ملک پر دہائیوں سے مسلط (ن) ، پیپلز پارٹی اصل میں ملک کا المیہ ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
-
کراچی میں ایک دن کی بارش نے بجلی کا نظام الٹ دیا، شہر کے بیشتر علاقے تاحال بجلی سے محروم
-
ڈسکہ میں بدفعلی میں ناکامی پر تین اوباشوں نے نوجوان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، نوجوان شدید زخمی
-
ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں، اب بس ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.