Live Updates

لله* موٹرسائیکل، کو بلا تخصیص نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، حافظ حسین احمد شرودی

بدھ 20 اگست 2025 21:10

’کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی حاجی عبدالصادق نورزئی مولانا شاہ محمد حاجی سید عبدالواحد آغا مولانا محمد ساسولی مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حفیظ اللہ ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا مفتی نیک محمد فاروقی رحیم الدین ایڈووکیٹ نعمت افغان چوہدری محمد عاطف مولانا ضیا الرحمن فاروقی اللہ دوست ایڈوکیٹ ٹکری محمد جان لانگو ودیگر نے کہا کہ کیچی بیگ پولیس تھانہ کے ایس ایج او اور پولیس انتظامیہ نے ڈبل سواری کے نام پر داڑھی اور بگڑی والوں کی تزلیل کا انتہا کر دیا گزشتہ روز جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کے رکن مولانا مفتی جان محمد کو داڑھی سے پکڑکر گھسیٹا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جاے کم ہے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ آئی جی پولیس کوئٹہ ڈی آئی جی پولیس کویٹہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر کچی بیگ پولیس تھانہ کے ایس ایج او اور متعلقہ انتظامیہ معطل کیا جاے بصورت دیگر جمعیت علما اسلام ضلع کویٹہ ڈبل سواری کے نام پر عوام کے تزلیل کو برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ معاشرے میں امن و امان قائم رکھنے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی انتہائی ضروری ہے اور جمعیت علما اسلام اس کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم، جس انداز سے عمومی عوامی سواری، یعنی موٹرسائیکل، کو بلا تخصیص نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ یہ امر کسی سے ڈھکا چھپا نہیں کہ کوئٹہ شہر کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ، تخمینے کے مطابق 90 فیصد سے زائد شہری، اپنی روزمرہ کی آمد و رفت کے لیے موٹرسائیکل پر انحصار کرتے ہیں۔ ہمارے چھوٹے کاروباری حضرات، سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین، دیہاڑی دار مزدور پیشہ افراد، اور خاص طور پر نچلے و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں خاندان اپنی گزر بسر اور نقل و حرکت کے لیے اسی سستی اور آسان سواری کو استعمال کرتے ہیں۔

موٹرسائیکل ان کے لیے صرف ایک سواری نہیں بلکہ روزگار اور زندگی کی بقا کا ایک اہم ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں، جب ملک اور خاص طور پر کوئٹہ کے شہری شدید ترین معاشی بدحالی، مہنگائی اور بے روزگاری کی لپیٹ میں ہیں، ایسے وقت میں عام شہریوں کو محض دکھاو ے اور اپنے محکمانہ اعداد و شمار کو بہتر بنانے کی خاطر اذیت میں مبتلا کرنا متعلقہ محکمے کے لیے باعث شرم ہے۔

یہ کارروائیاں عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر رہی ہیں، ان کے روزگار متاثر ہو رہے ہیں، اور انہیں ذہنی و جسمانی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ یہ حکمت عملی نہ صرف عوام میں بے چینی پیدا کر رہی ہے بلکہ ٹریفک پولیس کے امیج کو بھی بری طرح متاثر کر رہی ہے، جس کا نتیجہ عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان بداعتمادی کی صورت میں نکل سکتا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کوئٹہ مطالبہ کرتی ہے کہ ٹریفک پولیس اور متعلقہ انتظامیہ فوری طور پر اپنی اس پالیسی پر نظر ثانی کرے اور عام شہریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

حقیقی مجرموں اور قانون شکن عناصر کے خلاف ٹھوس شواہد اور مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ مثر کارروائی کی جائے تاکہ عام شہری بلا خوف و خطر اپنی زندگی کے معمولات انجام دے سکیں۔ ہم حکومت اور انتظامیہ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ عوام کو درپیش مشکلات کا گہرا احساس کریں اور انہیں مزید اذیت میں مبتلا کرنے کے بجائے ان کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ بصورت دیگر، جمعیت علما اسلام کوئٹہ عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے پر مجبور ہوگی
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات