Live Updates

وزیراعظم کا خالد مقبول سے رابطہ، این ڈی ایم اے کو کراچی میں مکمل فعال رہنے کی ہدایت

بدھ 20 اگست 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء) وزیراعظم شہباز شریف نے یان ڈی ایم اے کو کراچی میں مکمل فعال رہنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایم کیو ایم اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بارشوں کے بعد کراچی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ایم کیو ایم اعلامئے کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیرِ اعظم کو کراچی میں بارش اور اربن فلڈنگ صورتحال سے آگاہ کیااور کراچی میں وفاقی اداروں کومکمل فعال کرنے کی اپیل کی جس پر وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو کراچی میں مکمل فعال رہنے کی ہدایت دے دی۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات