
افغانستان، چین ،پاکستان کا سیاسی، اقتصادی ، سیکیورٹی و ٹرانزٹ شعبوں میں تعاون بڑھانے، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق
بدھ 20 اگست 2025 21:30
(جاری ہے)
ان کے بقول امارت اسلامیہ افغانستان نے اپنی خارجہ پالیسی کا محور معیشت کو قرار دیا ہے اور یہی کوشش کی جا رہی ہے کہ افغانستان کو محض سلامتی کے چیلنجز والے ملک کے بجائے ایک ایسے مرکز میں تبدیل کیا جائے جو خطے کی اقتصادی سرگرمیوں کا سنگم ہو۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان، چین اور پاکستان اقتصادی اعتبار سے بڑے امکانات رکھتے ہیں۔ ان کے نزدیک یہ نہایت ضروری ہے کہ ان امکانات سے مثبت اور ٹھوس طریقے سے استفادہ کیا جائے اور اقتصادی معاملات کو سیاسی یا دیگر نوعیت کے مسائل کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔ ان کے بقول خطے کے عوام امن اور خوشحالی چاہتے ہیں اور یہ تبھی ممکن ہے جب معاشی تعلقات کو اولین ترجیح دی جائے۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ چین کے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اب صرف تجارتی میدان تک محدود نہیں رہا بلکہ تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے اور توانائی سمیت متعدد شعبوں میں وسعت اختیار کر چکا ہے۔ وانگ ژی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ افغانستان استحکام کی جانب بڑھتا رہے گا اور خطے میں اقتصادی راہداریوں کے ذریعے مشترکہ ترقی کے امکانات زیادہ سے زیادہ پیدا ہوں گے۔پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بھی اجلاس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان، چین اور پاکستان کے مابین وزرائے خارجہ کی یہ ملاقات نہ صرف موجودہ تعلقات کے استحکام کے لیے اہم ہے بلکہ مستقبل کی ترقی کی راہیں ہموار کرنے کے لیے بھی سنگِ میل ثابت ہو سکتی ہے۔ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ تینوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون مزید گہرا ہوگا اور خطے کے عوام کے لیے خوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے۔ اجلاس کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تینوں ممالک کو علاقائی تعاون کو عملی جامہ پہنانے کے لیے باہمی رابطوں کو مزید فروغ دینا ہوگا۔ ساتھ ہی یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ ٹرانزٹ اور تجارت کے میدان میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے تاکہ خطے کو پائیدار ترقی اور استحکام کی جانب بڑھایا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں ایک دن کی بارش نے بجلی کا نظام الٹ دیا، شہر کے بیشتر علاقے تاحال بجلی سے محروم
-
ڈسکہ میں بدفعلی میں ناکامی پر تین اوباشوں نے نوجوان پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، نوجوان شدید زخمی
-
ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں، اب بس ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
-
دنیا کے 80 فیصد ممالک فلسطینیوں کی آزاد و خود مختارریاست کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں، حافط طاہر اشرفی
-
پاکستان کی بقا مزید صوبوں اور متناسب نمائندگی کے نظام میں ہے،خرم نواز گنڈاپور
-
کراچی منی پاکستان ہے اور یہاں کرپشن کا نظام مسلط ہے، حافظ نعیم الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سینئر صحافی ابصار عالم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹوکیو کے جدید ترین ٹیکنالوجی کے شاہکار ٹریفک کنٹرول مرکز کا دورہ
-
اسپیکرقومی اسمبلی کا دہشتگردی سے ہونے والے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش
-
پینے کے صاف پانی کی دستیابی صرف ایک ترقیاتی ہدف نہیں بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
-
بلاول بھٹو نے پی پی پی سندھ کی صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کے عہدیداران کا اعلان کردیا
-
جعلی سی سی ڈی اہلکار پکڑا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.