Live Updates

ماہر ماحولیات نے اسلام آباد میں بونیر جیسے سیلاب کے خطرے سے خبردار کردیا

پہاڑوں پر کرشنگ ہورہی ہے اور کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہی: ڈاکٹر زینب نعیم کی بات چیت

جمعرات 21 اگست 2025 12:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)ماہر ماحولیات ڈاکٹر زینب نعیم نے اسلام آباد میں بونیر جیسے خطرناک سیلاب کی وارننگ دے دی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر زینب نعیم نے کہا کہ پہاڑوں پر کرشنگ ہورہی ہے اور کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں جگہ پہاڑوں کو توڑا جارہا ہے، جس کے باعث پتھر سیلابی پانی کے ساتھ پہاڑوں سے نیچے گرتے ہیں اور انسانی آبادیوں کو تباہ کردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کے نالوں کی صفائی اور محکموں میں درست لوگوں کی تعیناتی ہونی چاہیے اورکلائمٹ چینج پر وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سطح کا مکالمہ ہونا چاہیے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے نالوں کی ڈرینج گنجائش 40 ملی میٹر ہے، اس لیے شہر میں 200 ملی میٹر کی بارش کنٹرول نہیں ہوسکتی۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بارشوں کا رواں سلسلہ 10ستمبر تک رہے گا۔ مصدق ملک نے خبردار کیا کہ اگلا مون سون زیادہ شدت والا ہوگا، 15 دن پہلے شروع ہوگا، اگلے مون سون کی تیاری آج سے ہونی چاہیے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات