ربیع الاول کا چاند 24 اگست کی شام نظر آنے کے قوی امکانات

ماہ ربیع الاول کا آغاز اگر 25اگست سے ہوتا ہے تو 12ربیع الاول 5ستمبر کو ہو گی

جمعرات 21 اگست 2025 15:11

ربیع الاول کا چاند 24 اگست کی شام نظر آنے کے قوی امکانات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء) سپارکو نے ربیع الاول 1447ہجری کے چاند کی متوقع رویت کے بارے میں پیشگوئی کر دی۔ترجمان سپارکو نے کہا کہ ربیع الاول 1447ء ہجری کا چاند 23اگست 2025ء کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 11:06بجے پیدا ہونے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

24اگست 2025ء کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی، ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان وقت کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ ہو گا۔

ترجمان نے کہا کہ فلکیاتی اعداد و شمار کے مطابق 24اگست 2025ء کی شام کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، یکم ربیع الاول 25اگست 2025ء کو ہونے کا امکان ہے۔سپارکو کے ترجمان نے مزید کہا کہ ماہ ربیع الاول کا آغاز اگر 25اگست سے ہوتا ہے تو 12ربیع الاول 5ستمبر بروز جمعہ کو ہو گی، چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔