پشاور، ٹریفک کلرک کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جمعرات 21 اگست 2025 15:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ٹریفک پولیس سوات سے تبدیل ہونیوالے ٹریفک لائسنس کلرک محمد آیاز خان کے اعزاز میں ٹریفک ہیڈکوارٹر رحیم آباد سوات میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ترجمان ٹریفک وارڈن پولیس سوات کے مطابق اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے ٹریفک درائیونگ لائسنس کلرک آفتاب خان بھی موجود تھے۔ تقریب میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ اور دیگر ٹریفک حکام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان نے کہا کہ محمد ایاز خان کی ٹریفک پولیس سوات کے لئے گران قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا جنہوں نے طویل عرصہ سوات اور اہل سوات کی خدمت کی۔ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے تبدیل ہونے والے ٹریفک لائسنس کلرک آیاز خان کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک وارڈن میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات احسن طریقے سے نبھائے۔

(جاری ہے)

اورامید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اپنی پیشہ ورانہ فرائض ایمانداری کیساتھ سرانجام دیں گے۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے اس موقع پر آیاز خان کے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنے فرائض نہایت ایمانداری کیساتھ نبھائی ہیں اور ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان اور دیگر سٹاف نے تحائف پیش کئے اور پھولوں کے ہار پہناکر باعزت طور پر رخصت کیا۔