جموں و کشمیر،سرینگر میں ڈینٹل سرجنوں کا احتجاجی مظاہرہ، خالی آسامیاں پرُ کرنے کا مطالبہ

جمعرات 21 اگست 2025 17:07

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں ڈینٹل سرجنوں کی بڑی تعداد نے سرینگر کے پریس انکلیومیں احتجاجی مظاہرہ کیا اور زیر التوا آسامیوں پر فوری بھرتی کا عمل شروع کرنا کا مطالبہ کیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ڈینٹل سرجنوں کی خالی آسامیاں پر کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جو نہایت افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آسامیوں کو فوری طور پر پرُ کرنے کی ضرور ت ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کا لاسکیں اور مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور نہ ہوں ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈینٹل سرجنوں کی آسامیاں برسہابرس سے خالی پڑ ی ہیں ، بڑی تعداد میں ڈگری یافتہ سرجن بے روز گار ہیں اور ان کی صلاحتیں متاثر ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ فوری طور پر معاملے کی طرف توجہ دے اور محض یقین دہانیوں کے بجائے عملی اقدامات کرے۔