
طالبان سربراہ کا لڑکیوں کے لیے دینی مدارس بند کرنے کا حکم
سخت موقف نے کابینہ کے اندر وسیع بحث و مباحثہ پیدا کردیا ،متعدد وزرا کا مایوسی کا اظہار
جمعرات 21 اگست 2025 17:19
(جاری ہے)
اس سخت موقف نے کابینہ کے اندر وسیع بحث و مباحثہ پیدا کردیا ہے کیونکہ متعدد وزرا نے مایوسی کا اظہار کیا ہے کیونکہ انہیں امید تھی کہ اس سال لڑکیوں کے سکول دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔
اجلاس کے دوران طالبان کے کچھ وزرا نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ قرآن اور حدیث کی واضح نصوص کے خلاف ہے۔ انہوں نے ایسی آیات اور احادیث کا حوالہ دیا جو مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتی ہیں۔طالبان کے سربراہ ملا ھب اللہ نے وزرا سے ایک بار پھر کہا کہ وہ ایک واضح شرعی دلیل پیش کریں جو بالغ لڑکی کے گھر سے باہر جانے کو جائز قرار دے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں بحث سخت تھی اور کچھ طالبان رہنماں نے اپنے سربراہ پر براہ راست تنقید کی اور اس طرز عمل کو اندرونی غصہ اور سخت بین الاقوامی ردعمل کا سبب قرار دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے کچھ رہنما اس بات پر قائل ہو چکے ہیں کہ ان کے رہنما آخوندزادہ ان کی حکومت کو نقصان پہنچانے اور ان کے درمیان اندرونی اختلافات پیدا کرنے کے لیے ایک غیر ملکی ایجنڈا چلا رہے ہیں۔ طالبان نے 15 اگست 2021 کو افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کیا تھا جب امریکی افواج کی واپسی ہوئی تھی۔ طالبان کے قبضے سے دو دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو گیا تھا۔اس کے بعد سے طالبان نے کابل میں روزمرہ کی زندگی پر شریعت کی اپنی تشریح نافذ کر دی ہے جس میں خواتین اور لڑکیوں پر وسیع پابندیاں شامل ہیں۔ یہ پابندیاں ان کے رہنما ہبت اللہ آخوندزادہ کے احکامات پر مبنی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں، غیر ملکی حکومتوں اور اقوام متحدہ نے طالبان کے خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ سلوک کی مذمت کی ہے۔ ان لڑکیوں کو چھٹی جماعت کے بعد تعلیم سے، زیادہ تر ملازمتوں سے اور اکثر عوامی مقامات پر نکلنے سے اب بھی روکا جا رہا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
چاند نظر نہیں آیا
-
میکسیکو کی صدر نے ایک بار پھر منشیات مافیا کے خلاف جنگ میں امریکی فوجی مداخلت مسترد کر دی
-
غزہ، اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، 71 فلسطینی شہید
-
پاکستانی آم پہچان، دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل
-
آکسفورڈ، مسجد کے دروازے پر سور کا گوشت اور اسرائیلی پرچم پھینک دیا گیا
-
سعودی عرب میں مقامی اور غیرملکی ورکرز کے لیے پینشن اور بچت پروگرام شروع کرنے کی تیاری
-
ایرانی صوبے سیستان ، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر گھات لگا کرحملہ ؛ 5 اہلکارجاں بحق
-
بنگلادیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم کردی
-
یورپ کے ساتھ جوہری مذکرات جاری رکھیں گے، ایران
-
امریکا، گزلین میکسویل نے ٹرمپ کو کلین چٹ دیدی
-
سعودی عرب اور امریکا کے درمیان فوجی شراکت داری کا معاہدہ
-
امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ، پائلٹ بچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.