علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2025 کے داخلوں میں توسیع کردی

جمعرات 21 اگست 2025 21:26

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2025میں پیش کئے گئے پروگراموں کے داخلوں میں توسیع کردی۔میٹرک،ایف اے،سر ٹیفکیٹ کورسز اوربی ایڈکے داخلہ جات میں 25اگست 2025جبکہ بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)،بی ایس،بی بی اے،پی جی ڈی پروگرامزکے داخلہ جات میں یکم ستمبر 2025تک بغیر لیٹ فیس کے توسیع کر دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر ملتان غلام حسین کھوسہ نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میٹرک،ایف اے،آئی کام،ایسوسی ایٹ ڈگری اوربی ایڈپروگرامزمیں طلباء وطالبات آن لائن یا داخلہ فارم پر اپلائی کرسکتے ہیں جب کہ دیگر پروگرامز میں داخلہ جات آن لائن اپلائی کر یں گے آن لائن اپلائی کے لیے علا قائی کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں فرنٹ ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سے طلبا ء وطالبات کسی بھی اضافی فیس کے بغیر آن لائن داخلہ اپلائی کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں یہ کہ تمام طلباء و طالبات داخلہ فیس الائیڈ بینک لمٹیڈ،مسلم کمرشل بینک لمٹیڈ،فرسٹ ویمن بینک لمٹیڈاور نیشنل بینک آف پاکستان کی کسی بھی برانچ یاجاز کیش،ایزی پیسہ اور یو پیسہ کے ذریعے بھی جمع کروا سکتے ہیں۔ تمام پراسپیکٹس یونیورسٹی ہذا کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔داخلہ جات بارے مزید معلومات کے لیے فون نمبر061-9220201 & 61-9330410پر رابطہ کریں۔