Live Updates

ضلعی انتظامیہ، پریس کلب اور ٹریڈرزفیڈریشن کے اشتراک سےمتاثرین سیلاب زدگان کے لئے ریلیف کیمپ کا انعقاد

جمعرات 21 اگست 2025 19:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ، پریس کلب اور ٹریڈرزفیڈریشن کے اشتراک سےمتاثرین سیلاب کے لئے ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔کیمپ میں صحافیوں اور تاجروں پر اعتماد کرتے ہوئے شہر کے لوگوں ،مخیر افراد ،مردو خواتین نے بھرپور مدد کی ۔کیمپ میں لوگوں نے نقدی ،ادویات ،کپڑے ،اشیاء خوردنوش جمع کیں ۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل گنڈا پور ،اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار طورو ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار شمعون یار خان نے ریلیف کیمپ کس دورہ کیا ۔کیمپ کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ کا کہنا تھاکہ بٹگرام ،مانسہرہ ، بونیر ،صوابی ،سوات سمیت دیگر علاقوں کے عوام ہماری مدد کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے ہمارے بھائی اور بہنیں سخت مشکلات سے دوچار ہیں جن کے قریبی سیلابی ریلوں میں بہہ کر خالق حقیقی سے جاملے ہیں ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے ایبٹ آباد کے شہریوں اور تاجروں کو خراج تحسین پیش کیا جو امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور انسانیت کے لئے مثال قائم کی ۔ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد پریس کلب اور آل ٹریڈر فیڈریشن کے زیر اہتمام یہ کیمپ تین روز جاری رہے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات