صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز کی قیادت میں یوم آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد

جمعرات 21 اگست 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز بابر بٹ کی قیادت میں جمعرات کو یہاں یوم آزادی کے سلسلہ میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی ،جس میں مختلف مارکیٹوں کے تاجر نمائندوں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بابر بٹ نے تاجر برادری، پاکستانی عوام کے جوش و جذبے، عزم، محنت اور اتحاد کو سراہتے ہوئے اقتصادی ترقی اور خود انحصاری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت پوٹینشل موجود ہے ،مقامی کاریگروں اور مقامی صنعتوں کو دنیا بھر میں ترویج دینا اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ تقریب کے اختتام پر ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔