مینگورہ ،خاندانی تنازع پر فائرنگ ،دو افراد جاں بحق

جمعرات 21 اگست 2025 21:05

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)مینگورہ کے علاقے اخترآباد میں خاندانی تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ میں بھائی نے بہن کو جبکہ دوسرے بھائی نے اپنے ہی بھائی کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد نصیر باچا کے مطابق محمد عالم سکنہ اینگروڈھیرئی اپنی ناراض بیوی مسماة(ر)زوجہ محمد عالم کو لینے بہنوئی بابر کے ہمراہ اپنی سالی مسماة(ن)زوجہ الطاف حسین کے گھر گیا، جہاں بیوی موجود نہ ہونے پر دونوں نے طیش میں آکر مبینہ طور پر فائرنگ کر کے دوسری بہن کو قتل کر دیا۔

فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان فرار ہونے لگے تو مقتولہ کے دوسرے بھائی معاذ نے تعاقب کر کے اپنے بھائی بابر کو قتل کر دیا، جبکہ بہنوئی محمد عالم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔