موسمی خرابی و دیگر وجوہات پر 8پروازیں منسوخ، 57میں تاخیرکاشکارہوئیں

جمعہ 22 اگست 2025 12:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)موسمی خرابی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے ملک بھر میں 8پروازیں منسوخ جبکہ 57میں تاخیر کاشکارہوئیں۔

(جاری ہے)

فلائٹ شیڈول کے مطابق ایک پرواز متبادل ایئرپورٹ پر اتاری گئی ، جدہ سے لاہور کی نجی ایئر لائن کی پرواز 587موسمی خرابی پر اسلام آباد اتاری گئی۔دارالحکومت اسلام آباد ایئرپورٹ کی 19پروازوں میں ایک سے 8گھنٹے کی تاخیر شکارہوئی ہیں۔کراچی ایئرپورٹ کی 19پروازوں میں ایک سے 6گھنٹے کی تاخیر کاشکارہوئیں۔