چلی کے انٹارکٹک ریجن میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا

میانمار اور بھارت کی سرحد کے قریب 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،جیولوجیکل سروے

جمعہ 22 اگست 2025 13:25

سان تیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)گزشتہ روز چلی کے انٹارکٹک ریجن میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے چلی کے ساحلی علاقوں کے لیے اپنی مختصر وارننگ کے بعد کہا کہ جمعرات کو جنوبی امریکا اور انٹارکٹیکا کے درمیان ڈریک پیسیج میں 7.5 کی شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس)کے مطابق زلزلہ ارجنٹائن کے شہر یوشوایا کے جنوب مشرق میں 700 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر آیا جس کی آبادی تقریبا 57,000 ہے۔دوسری جانب یورپی زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ میانمار اور بھارت کی سرحد کے قریب 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔