اسرائیلی فوج کا غزہ میں نیا فوجی آپریشن، حملے بڑھا دیئے، مزید 40 فلسطینی شہید

جمعہ 22 اگست 2025 15:53

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء)اسرائیلی فوج نے غزہ میں نیا فوجی آپریشن شروع کر دیا، 60ہزار ریزرو فوجی طلب کرلی۔صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں حملے بڑھا دیئے، صبح سے لیکر اب تک مزید 40 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، امدادی مراکز کے قریب حملوں میں 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوگئے، غزہ میں بھوک سے مزید 2 اموات ہوگئیں۔

(جاری ہے)

غذائی قلت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 271 ہوگئی، جنگ میں شہدا کی مجموعی تعداد 62 ہزار200 سے تجاوز کر گئی، خان یونس میں اسرائیلی فوجی مرکز پر حماس نے حملہ کردیا، اسرائیلی ٹینک تباہ اور متعدد فوجی ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی کارروائی کا مقصد غزہ پر قبضہ اور 10لاکھ فلسطینیوں کو بے دخل کرنا ہے۔