ملک بھر میں 8 پروازیں منسوخ، 57 میں تاخیر

جمعہ 22 اگست 2025 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء) موسمی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن متاثر ہوا۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق 8 پروازیں منسوخ جبکہ 57 پروازوں میں تاخیر ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

جدہ سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز نمبر 587 موسمی خرابی کے باعث متبادل ایئرپورٹ اسلام آباد پر اتاری گئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر 19 پروازیں ایک سے 8 گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہیں، جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر بھی 19 پروازیں ایک سے 6 گھنٹے تک تاخیر کا سامنا کرتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :