پنجاب پولیس کی نئی یونیفارمز کیلئے ایک ارب 36 کروڑ روپے کر دیا گیا

جمعہ 22 اگست 2025 21:49

پنجاب پولیس کی نئی یونیفارمز کیلئے ایک ارب 36 کروڑ روپے کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء)پنجاب پولیس کی وردی کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وردی کا بجٹ 68 کروڑ روپے سے بڑھا کر ایک ارب 36 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق گزشتہ سال ایک لاکھ 39 ہزار یونیفارمز کی خریداری ممکن نہ ہو سکی تھی، تاہم رواں سال سوا دو لاکھ کے قریب یونیفارمز خریدی جائیں گی۔

(جاری ہے)

مجوزہ بجٹ سے ٹی شرٹس، جیکٹس، شوز اور دیگر ضروری سامان بھی خریدا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم کے تحت رواں ماہ پری کوالیفکیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں آئندہ دو روز کے دوران اشتہار بھی جاری کر دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں خریداری کے عمل کے لیے ایس او پیز میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے تاکہ شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔پولیس حکام کے مطابق خریداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد افسران اور اہلکاروں کو دو دو یونیفارمز سمیت دیگر سامان فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :