نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 23 اگست سے بنگلہ دیش کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

جمعہ 22 اگست 2025 21:55

نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار    23   اگست    سے بنگلہ دیش کا دو روزہ سرکاری دورہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار بنگلہ دیش کی حکومت کی دعوت پر 23 تا 24 اگست 2025ء بنگلہ دیش کا سرکاری دورے کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ دو روزہ دورہ کے دوران ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی اہم رہنمائوں چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات اور متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔