ٴچینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی آرمی چیف، وزیراعظم ، صدر مملکت سے ملاقاتیں خطے کی صورتحال پر گفتگو

چین کا پاکستان کی سالمیت اور قومی سلامتی پر مکمل حمایت کا اعادہ،پاک۔چین دوستی کو ناقابلِ شکست قرار پاک۔چین کا سی پیک کو اپ گریڈ وژن 2.0 بنانے پر اتفاق،دونوں ممالک نے مشترکہ مستقبل کی کمیونٹی تشکیل دینے پر زور دیا دیا ترجمان چینی وزارت خارجہ

جمعہ 22 اگست 2025 20:20

S ؁ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء)چین کے وزیر خارجہ وانگژی نے پاکستان کے اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں جن میں خطے کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور سی پیک سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چین نے پاکستان کی سالمیت اور قومی سلامتی پر مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔چینی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ *"پاک۔چین دوستی ناقابلِ شکست اور ناقابلِ تسخیر ہے، چین ہمیشہ پاکستان کا سب سے مضبوط شراکت دار اور حامی رہا ہے۔\صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں وانگ ڑی نے کہا کہ پاک۔چین دوستی وقت کے ہر امتحان میں سرخرو رہی ہے۔دونوں ممالک نے سی پیک کو اپ گریڈ ورڑن 2.0 بنانے پر اتفاق کیا اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی کمیونٹی تشکیل دینے پر زور دیا۔