
محکمہ داخلہ پنجاب نے عید میلاد النبی ؐ کی سکیورٹی کیلئے ہدایات جاری کر دیں
ْعید میلاد کے تمام جلوس، محافل اور عوامی اجتماعات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی لاو ڈ سپیکر کے غلط استعمال، وال چاکنگ، نفرت انگیز تقاریر، اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی ہو گی اضافی کیمروں کی تنصیب، تمام محافل و جلوس کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ ،فورتھ شیڈولرز اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت تمام حفاظتی انتظامات محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کی طرز پر بروقت مکمل کیے جائیں‘ محکمہ داخلہ پنجاب
جمعہ 22 اگست 2025 20:25
(جاری ہے)
بڑے اجتماعات کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر استعمال کیے جائیں اور حفاظتی انتظامات کیلئے رجسٹرڈ رضاکاروں کو بھی متحرک کیا جائے۔
محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ خواتین کی تلاشی کیلئے لیڈی پولیس کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ فوڈ سیفٹی آفیسر اور متعلقہ ڈاکٹر سبیلوں پر مشروبات اور لنگر پر کھانے کی چیکنگ یقینی بنائیں۔ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ مقررین کسی بھی فرقے کے خلاف قابل اعتراض اور اشتعال انگیز تقریریں نہ کریں۔ عید میلاد جلوس کے راستوں سے ملبہ اور تعمیراتی مواد ہٹایا جائے اور چھتوں پر بھی پولیس تعینات کی جائے۔ حساس راستوں پر اضافی کیمرے نصب کیے جائیں اور انہیں ضلعی کنٹرول روم اور سیف سٹی سے منسلک کیا جائے۔ عید میلاد جلوسوں کے روٹ پر پولیس گشت کو بڑھایا جائے۔ ضلعی انتظامیہ جلوس روٹ پر غیر مجاز ڈرون پر سخت پابندی عائد کرے۔ انتظامیہ مرکزی جلوسوں کی کواڈ کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی یقینی بنائے۔ انتظامیہ یقینی بنائے کہ تمام محافل و جلوس کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ جلوس کے راستوں اور محافل میلاد میں روشنی کیلئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ جلوس روٹس پر واپڈا کی اہم ٹرانسمیشن لائنوں اور ایس این جی پی ایل کی گیس پائپ لائنوں کو محفوظ کیا جائے۔ تمام بڑے جلوسوں اور اجتماعات کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان اور روٹ جاری کیا جائے اور جلوسوں ریلیوں کے قریب پائی جانے والی لاوارث گاڑیوں کو بروقت ہٹایا جائے۔ عوامی اجتماعات سے محفوظ فاصلے پر ہی پارکنگ کی اجازت دی جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ہنگامی اخراج کے حوالے سے پولیس اہلکاروں اور رضاکاروں کی تربیت کی جائے۔ صوبہ بھر کے تمام شہروں کے داخلی خارجی راستوں پر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ممتاز مذہبی و سیاسی رہنماو ں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق اداروں ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور محکمہ صحت کو ہائی الرٹ پر رکھا جائے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس ادارے قریبی رابطہ برقرار رکھیں۔ مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے فورتھ شیڈولرز اور مشکوک افراد پر قانون کے مطابق کڑی نظر رکھی جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ڈویڑنل اور ضلعی انٹیلیجنس کمیٹیوں کے اجلاس بلائے جائیں اور انٹیلیجنس شئیرنگ یقینی بنائی جائے۔ اسی طرح ڈویڑنل اور ضلعی امن کمیٹیوں اور عوامی رابطہ کمیٹیوں (PLCs) کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے فرقہ واریت کی روک تھام کیلئے سائبر پیٹرولنگ سیل سے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی کڑی نگرانی کی بھی ہدایت کی ہے۔ تمام اضلاع میں کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہیں گے اور انکا ویڈیو رابط محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے برقرار رکھا جائے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو تمام انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ کمشنرز اور آر پی اوز ان سے رپورٹ لیں۔ تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بروقت انفارمیشن شیئرنگ کی جائے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سکیورٹی اہلکار محافل میلاد اور جلوسوں کے مکمل منتشر ہونے تک ڈیوٹی پر موجود رہیں۔مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.