ساہیوال، مقدمہ درج کرانے کیلئے 50ہزارروپے رشوت لیتا پولیس کانسٹیبل گرفتار

جمعہ 22 اگست 2025 21:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) اینٹی کرپشن نے پولیس کانسٹیبل تنویر اشفاق کو جو ڈیشل مجسٹریٹ کی قیادت میں 50 ہزار روپے رشوت ایف آئی آر درج کرانے کیلئے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

چک 57پانچ ایل کے سلمان ظفر نے ایک مقدمہ جاوید اقبال کے خلاف درج کرانے کے لیے تنویر اشفاق نے 50 ہزار روپے رشوت وصول کر لی جس کے بعد سلمان ظفر سے مقدمہ کے اندراج کے لیے مزید 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تون سلمان ظفر نے اینٹی کرپشن کو اطلاع دے دی تو اینٹی کرپشن ساہیوال سرکل نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی قیادت میں چھاپہ مار کر ملزم کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا اور نقدی نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے اینٹی کرپشن سرکل نے مقدمہ 161ت پ اور 5/2/47پی سی اے کے تحت درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :