&ملک میں عملاً سیاسی مارشل لا نافذ ہے عدلیہ اور پارلیمنٹ زیر دست ہے ، مولانا عبدالقادر لونی

جمعہ 22 اگست 2025 22:00

Mکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء) جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کیمرکزی امیرمولانا عبدالقادر لونی مرکزی جنرل سکرٹری و کنوئینر مفتی شفیع الدین مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانامحمودالحسن قاسمی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ صوبہ پنجاب کیامیرقاری ثنااللہ فاروقی صوبہ سندھ کیامیرمولاناعزیزاحمدشاہ امروٹی صوبہ خیبرپختونخواہ کیامیرقاضی گل الرحمن نکیال مولانامحمدقاسم خلیل ودیگر نے کہا کہ ملک میں عملاً سیاسی مارشل لا نافذ ہے عدلیہ اور پارلیمنٹ کے فیصلے طاقتوروں کے زیر دست ہے ملک کی سیاہ وسفید کا مالک اسٹیبلشمنٹ ہو چکا ہے کہ ملک آئینی، سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی روح کو انتقامی کاروائیوں سے مسخ کر دیا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ صرف اسٹیبلشمنٹ کا ایک مہرہ ہے اسٹیبلشمنٹ کو تقویت جعلی حکومت کی مجبوری ہے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت سے ملک مزید آئینی بحران کی دلدل میں دھکیلا جارہاہے بدقسمتی سے ملک میں سیاسی جماعتوں کی انا اور غیر سنجیدہ رویہ سے ملک کی پارلیمنٹ وآئینی اساس کمزور ہورہی ہے آئین کی پاسداری کرنے کی دعویداروں نے آئین کو پاوں تلے روندا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی استحکام خود مختار پالیسیوں اور پارلیمنٹ کی آزادنہ فیصلوں کی بغیرممکن نہیں اسٹیبلشمنٹ کے فیصلوں سے نہ توملک میں سیاسی استحکام آئے گا اور نہ ہی ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گا حکمران جماعتوں نے ملک کی خودمختاری کو دا پر لگا دیا آج ملک کو سیاسی ومعاشی محاذ پرچیلنجز کا سامنا ہی