ژ*ایس کے ہائیڈرو کی مقامی طلبہ کے لیے تعلیمی معاونت، 29 طلبہ کو وظائف فراہم

جمعہ 22 اگست 2025 22:00

]مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء)ایس کے ہائیڈرو (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے تعلیمی سال 2024-25کے لیے "خوابوں کی تعبیر" کے عنوان سے تعلیمی معاونت کی تقریب سکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن میں منعقد ہوئی، جس میں مقامی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 29 طلبہ کو صحت، انجینئرنگ اور فنی تربیت کے شعبوں میں تعلیم جاری رکھنے کے لیے معاونت فراہم کی گئی۔

گوادر پرو کے مطابقتقریب میں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ، مقامی عسکری نمائندگان، اور کمپنی کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔ یہ پروگرام ستمبر 2024 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد منصوبے کے آس پاس کے علاقوں میں نوجوانوں کو تعلیم میں معاونت فراہم کرنا ہے، اور اب یہ دوسرے سال میں داخل ہو چکا ہے۔ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائیڈرو پاور اسٹیشن کو تجارتی بنیادوں پر کام کے ایک سال مکمل ہونے کے قریب پہنچنے پر مبارکباد دی اور مقامی ترقی میں منصوبے کے کردار کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ حکومت منصوبے کے لیے ایک محفوظ اور مستحکم ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایس کے ہائیڈرو کی جانب سے کمیونٹی انفراسٹرکچر کے مختلف منصوبے بھی جاری ہیں، جن میں خان کے علاقے میں ایک ویونگ پلیٹ فارم اور سرکاری سروس سینٹر شامل ہیں۔کمپنی کے مطابق، ستمبر 2024 میں بجلی کی پیداوار کے آغاز کے بعد سے سکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن اب تک 2.4 ارب کلو واٹ گھنٹے سے زائد بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کر چکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف صاف توانائی فراہم کر رہا ہے بلکہ مقامی کمیونٹی کی ترقی و تعلیم میں بھی مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق تقریب کے بعد، ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اور ان کے ہمراہ وفد نے پاور ہاؤس اور سوئچنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور منصوبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مشکل حالات کے باوجود بجلی کی محفوظ اور مؤثر پیداوار کو سراہا اور چینی و پاکستانی عملے کے درمیان مؤثر تعاون کی تعریف کی۔884میگاواٹ کا سکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن چائنا انرجی اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی سرمایہ کاری سے تعمیر کیا گیا ہے اور یہ منصوبہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری فریم ورک کا حصہ ہی