ٴْ حق کسی کے ماننے یا نا ماننے کا محتاج نہیں ہوتا۔حق خود منوا لیتا ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان

جمعہ 22 اگست 2025 22:00

گ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اگست2025ء) اہل کتاب نبوت کا انکار بھی کر رہے ہیں اور نبی کی ذات کو اللہ کی ذات کا حصہ قرار دے کر بہت بڑے شرک کے مرتکب ہورہے ہیں جو بہت بڑا جھوٹ اور گستاخی ہے حالانکہ اللہ کریم کا احسان کہ اس نے انبیاء مبعوث فرمائے اپنے ذاتی کلام سے نوازا اور زندگی گزارنے کے اسلوب سکھائے انسانی زندگی کیسے بسر کرنی ہے اس کا طریقہ سکھایا۔

ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے حکم کی تعمیل میں ہماری ضرورت کی بھی تکمیل ہو رہی ہے۔آج جو خود کو سیاہ و سفید کا مالک سمجھتے ہیں اور اللہ کے حکم کے سامنے اپنی پسند کو ترجیح دیتے ہیں کل روزقیامت بڑے بڑے بادشاہ بھی کہہ اٴْٹھیں گے کہ حقیقی بادشاہی اللہ کی ہے۔

(جاری ہے)

اللہ نے جسے جہاں مبعوث فرمایا ہم اس میں کوئی فرق نہیں رکھتے سب پر ایمان لاتے ہیں۔احترام کو ملحوظ خاطر لانا ہماری ذمہ داری ہے احتیاط لازم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ مبارک ربیع الاول کی آمد آمد ہے۔ نبی کریمؐ کی اس ماہ مبارک میں ولادت باسعادت ہوئی۔آپؐ کے خدام صحابہ کرامؓ کا آپؐ کی ذات سے محبت کا یہ عالم تھا کہ بغیر کلام کے جان جاتے کہ آپؐ اس وقت کیا پسند فرمائیں گے۔

آج بھی ہر ماہ ربیع الاول میں آپؐ سے اظہار محبت کے لیے محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے لوگ خوشیاں مناتے ہیں لیکن کیا ہمیں اس بات کا عہد نہیں کرنا چاہیے کہ آج سے میں اپنی زندگی نبی کریمؐ کی سنت کے مطابق بسر کروں گا آج سے میں آپؐ کی ادائیں اختیار کروں گا محبت کا تقاضہ تو یہی ہے لیکن ہوتا یہ ہے کہ محافل میں جاتے ہیں فرض نماز بھی چھوٹ جاتی ہے۔ یہ کون سی محبت ہی یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت ہر سال کی طرح امسال بھی مرکزی طور پر ملک بھر میں بعثت رحمت عالمؐ کانفرنسز کا سلسلہ کل سے جاری ہے۔ جن میں پہلا پروگرام میانوالی واں بھچراں اس کے علاوہ بھکر، اسلام آباد، مظفر گڑھ، ملتان، مرکز دارالعرفان منارہ، شاہ پور سرگودھا اور لاہور شامل ہیں