ْملک بھر میں سیلابی صورتحال پر تشویش ہے ، انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے ، جاوید اقبال

جمعہ 22 اگست 2025 22:05

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2025ء) سنی رابطہ کونسل جنوبی پنجاب کے صدر را جاوید اقبال سندھ کے دو روزہ دورے کے دوران ٹنڈوالہیار پہنچے ، جہاں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ ملک بھر میں سیلابی صورتحال پر تشویش ہے ، انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے ، یہ وقت صوبائی اور وفاقی حکومت کی بیان بازیوں کا نہیں ہے ، وفاقی و صوبائی حکومتیں عملی اقدامات کریں ، ہمارے کارکنان بے سروسامانی کے عالم میں قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی اپنی مدد آپ کے تحت امداد کر رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی صورتحال کے باوجود کراچی میں 24 اگست کو ہونے والا عظمت اہل بیت و عظمت صحابہ مارچ اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا ، یہ مارچ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، عوام اہلسنت اس میں بھرپور شرکت کریں ، انہوں نے کارکنان کو مخاطب کر کے کہا کہ مشکل صورتحال میں عوام کا ساتھ دیں ہم پاکستان میں استحکام اور عوام کی ترقی چاہتے ہیں ، نظام خلافت راشدہ کا عملی نفاذ ہمارا مقصد ہے ، پرامن جدوجہد کے زریعے اس مقصد کو حاصل کریں گے ، اس موقع پر صوبائی ترجمان سید سکندر شاہ نے آئے ہوئے معزز مہمانوں کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا ، وفد میں محمد معاویہ ، عبدالرحمن ، فیصل اقبال شامل تھے۔