ٹرمپ نے پیوٹن کو یوکرینی صدر سے ملاقات اور جنگ بندی کیلئے نئی مہلت دیدی

ہفتہ 23 اگست 2025 16:57

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدرکو یوکرینی ہم منصب سے ملاقات اور جنگ بندی سے متعلق بات چیت کیلیے نئی مہلت دیدی۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو چند ہفتوں کی نئی مہلت دے رہے ہیں تاکہ وہ یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات کر کے جنگ کے خاتمے کے امکانات پر بات کریں۔ٹرمپ نے کہا کہ ہم دیکھیں گے قصور کس کا ہے ، میں نے انہیں ملاقات کرنے کا کہا ہے اور اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ ملاقات کرتے ہیں یا نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ 2ہفتوں میں معلوم ہوجائے گا کہ انہیں کیا کرنا ہے۔