پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ عہدے سے برطرف

ہفتہ 23 اگست 2025 16:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق وزیردفاع نے ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل جیفری کروز کو اعتماد کھودینے کے سبب عہدے سے ہٹادیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اپریل میں دعوی کیا گیا تھا کہ وزیردفاع کے قریبی حلقوں میں اختیارات کی جنگ کے سبب پینٹاگو ن ہلچل اور افراتفری کا شکار ہے۔ دعوے میں مزید کہا گیا تھا کہ وزیردفاع نے ایسے افراد کو مشیر بنایا ہے جو ایک دوسرے کے حریف بن گئے ہیں۔اس فیصلے کی وجہ سے ماحول کشیدہ ہے اور لوگوں کو غیرمتوقع طور پر نوکریوں سے نکالا جارہا ہے۔