مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا سلسلہ جاری

ہفتہ 23 اگست 2025 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں نے سندھ حکومت اور میئر کراچی کے تمام دعوں کی حقیقت بے نقاب کر دی ہے۔ ان کے دعووں کے برعکس شہر کے کئی علاقے اب بھی جوہڑ کا منظر پیش کررہے ہیں اور شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔احمد ندیم اعوان نے کہا کہ نکاسی آب کے حوالے سے سندھ حکومت اور میئر کراچی کے یہ دعوے کہ "شہر میں مکمل نکاسی کردی گئی ہی" سراسر جھوٹ اور عوام کے ساتھ دھوکہ ہیں۔

احمد ندیم اعوان نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ کے خدمت گزار کارکن سکشن پمپ اور دیگر آلات کے ذریعے دن رات محلے محلے، گلی گلی اور گھروں تک پہنچ کر پانی نکال رہے ہیں تاکہ شہریوں کو اس اذیت سے نجات دلائی جا سکے۔

(جاری ہے)

مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان شروع وقت سے ہWhatsApp Image 2025-08-23 at 15.46.10_1437c980.jpgی عوام کی عملی خدمت میں مصروف ہیں۔ گلی محلوں میں پھنسے شہریوں کو نکالا گیا، بند گاڑیوں کی مرمت کرکے مسافروں کو منزل کی جانب روانہ کیا گیا اور ڈوبے ہوئے گھروں تک امدادی سامان پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ "کراچی کے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے۔ حکومت اور بلدیاتی ادارے صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں ۔ مرکزی مسلم لیگ خدمت کے مشن پر گامزن ہے ۔ ہم عوام کو کسی بھی مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔