ستھرا پنجاب ورکرز کی تنخواہوں پر نوٹس، وزیراعلیٰ کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہم

ہفتہ 23 اگست 2025 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز کو پوری تنخواہ نہ ملنے پر سخت نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے کم از کم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری کر دی۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے واضح ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب کے ورکرز کو ہر شہر میں کم از کم تنخواہ کی مکمل ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے محکمہ بلدیات اور دیگر متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے کہ آئندہ اگر کسی بھی مقام پر کم تنخواہ ملنے کی شکایت سامنے آئی تو کنٹریکٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔