خواجہ عمران نذیر سے پی پی 160 سے پی ٹی آئی کے عہدیداروں کی ملاقات، مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

ہفتہ 23 اگست 2025 22:57

خواجہ عمران نذیر سے  پی پی 160 سے  پی ٹی آئی کے عہدیداروں کی ملاقات، مسلم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور خواجہ عمران نذیر سے پاکستان تحریک انصاف پی پی 160 کے عہدیداروں نے ملاقات کی ،ملاقات کرنے والوں میں ڈاکٹر رشید ایوبی انجینئر نوید اور بابا عبدالغفور شامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر رشید ایوبی انجینئر نوید اور بابا عبدالغفور نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا،سابقہ ایم پی اے رمضان بھٹی،چیئر مین طارق کمبوہ اور امیر حمزہ بھی موقع پر موجود تھے۔

سابقہ پی ٹی آئی عہدیدار نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد ہے۔ انہو ں نے کہاکہ وزیر اعلی کی شبانہ روز محنت دیکھ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی اصل نمائندہ جماعت ہے،خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ وزیر اعلی کی عوام دوست پالیسیوں نے ناقدین کو بھی تعریف پر مجبور کردیا ہے۔