اسحاق ڈار کی نیشنل سٹیزن پارٹی کے وفد سے ملاقات،نوجوانوں کے درمیان زیادہ باہمی رابطے کی ضرورت پر زور

ہفتہ 23 اگست 2025 20:10

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اختر حسین کی قیادت میں نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے وفد سے ملاقات کی اور پاکستان اور بنگلہ دیش کے نوجوانوں کے درمیان زیادہ باہمی رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران نائب وزیراعظم نے این سی پی کی قیادت کے اصلاحات اور سماجی انصاف کے وڑن کی تعریف کی۔

انہوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے نوجوانوں کے درمیان زیادہ باہمی رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔وفد کے اراکین نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو 2024ء میں ملک بھر میں سیاسی تحریک کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ دونوں فریقوں نے آنے والے دنوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔