Live Updates

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی 19 اگست کی بارشوں میں طلبہ کے تحفظات پر وضاحت،رجسٹرار کی طلبہ نمائندوں سے ملاقات، غلط فہمیاں دور

ہفتہ 23 اگست 2025 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) رجسٹرار جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے آج احتجاج کرنے والے طلبہ کے نمائندوں سے ملاقات کی، جنہوں نے 19 اگست کو کراچی میں شدید بارشوں کے دوران حفاظتی اقدامات کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ الزام درست نہیں کہ طلبہ کو بارش کی ہنگامی صورتحال میں زبردستی کیمپس سے نکالا گیا تھا، کیونکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق آخری طالب علم رات 11 بجے کیمپس سے روانہ ہوا۔

(جاری ہے)

کچھ طلبہ نے پوائنٹ بسوں میں سفر کے دوران اپنے والدین سے رابطہ نہ ہو سکنے پر مایوسی کا اظہار کیا، تاہم ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے وضاحت کی کہ وہ مسلسل ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں سے رابطے میں رہے، یہاں تک کہ تمام طلبہ کو بحفاظت اتار دیا گیا۔ یونیورسٹی کا مؤقف ہے کہ مشکل حالات میں تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے تھے، اور طلبہ کے حاضری سے متعلق خدشات اور باہمی رابطے میں موجود کمی کو طلبہ کے ساتھ تعاون کے ذریعے بہتر بنایا جائے گا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات