
دھنوش نے فلم کیلئے گانا لکھا، اسے گایا اور رقص کرکے دھوم مچا دی
فلم ’’اڈلی کڈائی‘‘ یکم اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
جمعرات 28 اگست 2025 16:21
(جاری ہے)
گانے اینجامی تھندانے کو جی وی پرکاش کمار نے کمپوز کیا ہے، جنہوں نے حال ہی میں دھنوش کی ہی ایک اور فلم کے لیے موسیقی پر نیشنل ایوارڈ جیتا ہے، اسے دھنوش نے گایا ہے، ریپ کے حصے اریوو نے پیش کیے ہیں، جبکہ ستیش نے کوریوگرافی کے فرائض انجام دیے ہیں۔
اس گانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں نے دھنوش کی آواز کو بالکل موزوں قرار دیا اور ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔فلم اڈلی کڈائی میں دھنوش مرکزی کردار ادا کرنے کے علاوہ اس کی ہدایت کاری کی ذمے داری بھی انجام دے رہے ہیں، اداکارہ نتھیا مینن ان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔دھنوش اور نتھیا 2022 کی ہٹ فلم تھروچترامبلم کے بعد دوبارہ ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔فلم ’’اڈلی کڈائی‘‘ یکم اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔دھنوش کا سب سے مشہور گانا کولا ویری ہے، جو 2011 میں ریلیز ہوا تھا اور ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔یہ گانا دھنوش نے خود لکھا اور گایا تھا، یہ فلم تھری کے لیے ترتیب دیا گیا تھا جس کے دھنوش ہیرو تھے اور ان کی ہیروئن شروتی ہاسن تھیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نہ مجھے سچا پیار ہوا اور نہ کچھ ادھورا رہا، سلمان خان
-
کینسر میں مبتلا 28 سالہ ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن چل بسیں
-
ماریہ بی بڑی مشکل میں پڑگئیں ، سائبرکرائم ایجنسی میں طلب
-
بیٹنگ ایپ کیس ، یوٹیوبرڈکی بھائی کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
بھارتی اداکار رضا مراد کے انتقال کی خبر وائرل ،مداحوں تشویش میں مبتلا
-
ہالی ووڈ نے کلاسک فلم دی وزرڈ آف اوز کو جدید ٹیکنالوجی سے زندہ کر دیا
-
پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی صفِ اول کی اداکار خالدہ ریاست کی برسی 26اگست کومنائی جائیگی
-
معروف افسانہ نگار، نثرنگار و مصنف اشفاق احمد کی21ویں برسی 7ستمبر کومنائی جائیگی
-
گلوکار پرویز مہدی کی20ویں برسی29اگست منائی جائے گی
-
ڈرامے میں دانش تیمور کی ہیروئن نہ سہی ماں ہی بنادو، عتیقہ اوڈھو کا شکوہ
-
فواد خان اور وانی کپور کی عبیر گلال دنیا بھر میں ریلیز کیلئے تیار
-
عظیم افسانہ نگار، ڈرامہ نگار، فلسفی اور دانشور اشفاق احمد کی سالگرہ کل منائی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.