ماہرہ خان کا شوہر سلیم کریم کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں بزنس مین سلیم کریم سے شادی کی تھی

جمعرات 28 اگست 2025 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے شوہر سلیم کریم کی سالگرہ پر جذباتی پیغام شیئر کردیا جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو خوب متاثر کیا۔انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے شوہر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ہیپی برتھ ڈے میری جان، میرے سلیم۔

(جاری ہے)

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ براہ کرم ہمارے اور ہمارے چھوٹے سے خاندان کے لیے دعا کیجیے، بہت اچھا لگے گا۔

اداکارہ کے اس محبت بھرے پیغام پر مداحوں اور شوبز سے وابسطہ شخصیات نے نیک خواہشات اور دعاں کا سلسلہ شروع کردیا۔ کسی نے لکھا، اللہ آپ دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے، تو کسی نے کہا، اللہ ہمیشہ آپ دونوں کو اپنی امان میں رکھے۔یاد رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں بزنس مین سلیم کریم سے شادی کی تھی۔