جنگ کے باعث یوکرین چھوڑنے والی خاتون امریکا میں قتل

زیر حراست ملزم پہلے بھی کئی مرتبہ متعدد کیسز میں گرفتار ہوچکا ہے،رپورٹ

جمعرات 28 اگست 2025 14:04

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)روس کے ساتھ جنگ کے باعث یوکرین چھوڑنے والی خاتون کو امریکا میں قتل کردیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق خاتون کو ریاست شمالی کیرولائنا میں چھریوں کے وار کر کے قتل کیا گیا، مقتولہ کی عمر 23 سال تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو ریلوے اسٹیشن پر قتل کیا گیا، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچے تو خاتون مر چکی تھی۔پولیس کے مطابق ایک 34 سالہ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے، حملہ آور اور مقتولہ دونوں ایک دوسرے کو جانتے نہیں تھے، کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ زیر حراست ملزم پہلے بھی کئی مرتبہ متعدد کیسز میں گرفتار ہوچکا ہے۔