کوٹ مومن کے مقام پر دریائے چناب کے ساتھ قائم 41 کلومیٹر طویل حفاظتی بند مکمل طور پر محفوظ ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 28 اگست 2025 15:15

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نیدریائے چناب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں موجود رہ کر امدادی سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی کرتے ہوئے بتایا کہ کوٹ مومن کے مقام پر دریائے چناب کے ساتھ قائم 41 کلومیٹر طویل حفاظتی بند مکمل طور پر محفوظ ہے اور کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ،پاک فوج، پولیس،انہار،ریسکیو 1122 اوردیگر ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ریلیف کیمپس میں متاثرہ خاندانوں کو خوراک، رہائش اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنرنے دیگر انتظامی افسران کے ہمراہ گزشتہ رات ریلیف کیمپ میں گزاری اور دریائے چناب کی صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لیتے رہے۔ انہوں نے صبع تخت ہزارہ، ہلال پور اور مڈھ رانجھا ریلیف کیمپس کا دورہ کر کے وہاں موجود متاثرہ خاندانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہنا ہے کہ سیلابی ریلہ گزرنے کے بعد فوری طور پر بحالی کے کام شروع کیے جائیں گے اور نقصانات کی مکمل تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی تاکہ متاثرہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے

متعلقہ عنوان :