
بھارت، بیٹی کی پہلی سالگرہ منانے کے دوران عمارت گر گئی، خوشی کی تقریب ماتم میں بدل گئی
جمعرات 28 اگست 2025 14:56
(جاری ہے)
حادثے سے کچھ ہی دیر قبل ایک جوڑا اپنی ایک سالہ بچی کی سالگرہ منا رہا تھا۔
گھر میں غبارے اور روشنیوں سے سجاوٹ کی گئی تھی، کیک کاٹا گیا اور تصاویر لی گئیں، لیکن خوشی کے چند منٹ بعد پوری عمارت زمین بوس ہوگئی۔ ماں اور بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ والد کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔حکام کے مطابق یہ عمارت سنہ 2012 میں تعمیر کی گئی تھی اور اس میں پچاس فلیٹ تھے، جن میں سے بارہ فلیٹ متاثرہ حصے میں شامل تھے۔ مقامی میونسپل کارپوریشن نے تصدیق کی کہ یہ تعمیر غیر قانونی تھی۔ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی شروع کی، لیکن تنگ جگہ ہونے کی وجہ سے بھاری مشینری بروقت نہیں پہنچ سکی اور ابتدائی مرحلہ ہاتھوں سے ملبہ ہٹا کر کیا گیا۔ اب تک 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ متعدد زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ادھر متعلقہ حکام نے بلڈر کو گرفتار کرلیا ہے اور آس پاس کی عمارتوں کو خالی کرا کے متاثرہ خاندانوں کو قریبی کمیونٹی ہال میں عارضی پناہ فراہم کی گئی ہے، جہاں کھانے پینے اور طبی سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں۔یہ واقعہ علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے باعث پیش آنے والا دوسرا جان لیوا حادثہ ہے، اس سے محض دو ہفتے پہلے بھی ایک واقعے میں دو مزدورشیشے کا سلیب گرنے سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت میں ہاتھیوں کی آبادی میں ایک چوتھائی کمی، نئے سروے میں انکشاف
-
لندن کی مسجد کا چیریٹی ایونٹ، خواتین کی دوڑ مقابلے میں شرکت پر پابندی کو تنقید کا سامنا
-
ٹرمپ سیول میں چینی صدرسے ملاقات کیلئے تیارہیں، امریکی وزیرخزانہ
-
امریکی محکمہ جنگ کے وزیرپیٹ ہیگستھ کے طیارے کی ونڈ شیلڈ میں دوران پرواز شگاف پڑگیا
-
لندن میں گزشتہ سال اربوں روپے مالیت کے 80 ہزارفون چوری ہونے کا انکشاف
-
پابندیوں سے متعلق نئی پالیسی نامنظور، صحافیوں نے پینٹاگون میں دفترخالی کردئیے
-
خراب انجن کے باعث ٹائٹن آبدوز کو حادثہ پیش آیا, تحقیقات میں انکشاف
-
مودی کی ٹرمپ کو روس سے تیل نہ خریدنے کی مبینہ یقین دہانی پر بھارت کا ردِ عمل آگیا
-
ٹرمپ کی مودی کی تعریف ، بعد میں طنزکے نشترچلا دیئے
-
اسرائیل نے 90 شہدا کے جسد خاکی واپس کردئیے
-
میٹا کا ٹیکساس میں 1.5 ارب ڈالر کی لاگت سے نیا اے آئی ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا اعلان
-
اقوام متحدہ کی عالمی ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے کے لیے فوری اقدام کی اپیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.