ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کی جانب سے عوام کے ساتھ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

جمعرات 28 اگست 2025 16:14

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں ضلع ٹنڈو محمد خان کی تحصیل بلڑی شاہ کریم میں ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کی جانب سے عوام کے ساتھ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان دھرمون بھوانی نے خصوصی شرکت کی۔

کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او بلڑی شاہ کریم ، ڈی ایس پی سی آئی اے سید منصب شاہ، ایس ایچ او بلڑی شاہ کریم ریڈر ٹو ایس ایس پی اور پی اے ٹو ڈی سی بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں تعلقہ بلڑی شاہ کریم اور اردگرد کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جن میں تاجر، معززین، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی شخصیات، فلاحی تنظیموں اور صحافی حضرات شامل تھی. دوران کھلی کچہری لوگوں نے شکایت کے انبار لگا دئیے اور اپنے مسئلے مسائل سے ایس ایس پی کو اگاھ کیا. جس پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے ان کے مسائل بڑی سنجیدگی سے سنے اور موقع پر حل کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیی.ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید میمن نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج کے احکامات کی روشنی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان دھرمون بھوانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کی سرکاری افسران تک رسائی کو آسان بنانا اور ان کے مسائل دریافت کر کے بروقت حل کرنا ہے اس کے ساتھ ڈی سی ٹنڈو محمد خان نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے شہریوں سے ان کے ریوینیو سے متعلق کیسز سنے اور درخواستیں وصول کیں، انہوں نے متعلقہ ریونیو افسران کو شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر لوگوں نے ڈی سی ٹنڈو محمد خان کو مختلف اسکولوں میں استاذہ کی کمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی شکایات کی جس پر ڈی سی ٹنڈو محمد خان نے شکایات موصول کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے درخواست مارک کی۔ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسی لعنت اپ کو اور اپ کے بچوں کی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ ہے، اس ضلع سے منشیات،۔

مین پوڑی گٹکا اور جرائم کے خاتمے کے لیے میرا ساتھ دیں، منشیات کے خلاف اطلاع مجھے ذاتی طور میرے واٹس ایپ نمبر یا ضلع پولیس کے ایک مخصوص دیے گئے موبائل نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔امن و امان کے قیام کے ساتھ گٹکا ماوا، مین پوڑی، آئیس چرس سمیت ہر منشیات کے خلاف مہم جاری ہی. بلڑی شاہ کریم سمیت ضلع ٹنڈو محمد خان سے گٹکا ماوا مین پوڑی، چرس، آئیس، منشیات اور جرائم کا خاتمہ کرکے دم لیں گے اور ان میں ملوث ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

تمام ایس ایچ اوز، پولیس آفسران، ڈیوٹی افسران کو واضح کرچکا ہوں کہ عوام کے ساتھ ذیادتی ظلم اور منشیات میں ملوثی برداشت نہیں کروں گا کسی پولیس اہلکار یا آفسر کے خلاف کسی قسم کی شکایات موصول ہوئی تو سخت محکمانہ کارروائی کروں گا. یہ میرا آپ سب سے وعدہ ہی. میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ خدارا اپنی انمول زندگی کو مین پوڑی گٹکا ماوا، چرس، آئس، مشیات جیسے لعنت سے بچائیں، مین پوڑی گٹکا کھانے سے منہ کے کینسر کے ساتھ ساتھ دوسری خطرناک اور مہلک بیماریاں جنم لیتی ہیں.