Live Updates

ممبر صوبائی اسمبلی چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ریونیو پنجاب کا حالیہ سیلابی مقامات کا دورہ

جمعرات 28 اگست 2025 22:37

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء)ممبر صوبائی اسمبلی چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ریونیو پنجاب میاں عون انتصار بھٹی کا حلقہ میں حالیہ سیلابی مقامات کا دورہ سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو اپن موجودگی میں ریسکو کروایا اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور سیلابی ایریاء کے قریب رہنے والے لوگوں کوایک بار پھر فوری طور پر حفاظتی مقامات پر جانے کی تاکید کی اورضلعی کی انتظامیہ کی تمام ٹیمیں ریسکیو1122 پاک فوج کے جوان پنجاب پولیس اور محکمہ ہیلتھ کو تمام تر سہولیات بروئے کار لاتے ہوئے لوگوں کو ہر طرح امداد مہیاء کی جائے اور جو لوگ سیلاب میں پھنس چکے ہیں ان فوراً ریسکیو کر کے حفاظتی مقامات پر پہنچانے کے فوری احکامات جاری کیے پنجاب حکومت ضلعی انتظامیہ اور آپ کا خادم ہر وقت ادھر حلقے میں موجود ہیں کسی بھی ایسی صورتحال کے لیے میں ہر وقت حاضر ہوں میرے حلقے کی عوام مجھے کال کر کے ایسی صورتحال سے اگاہ کریں میں خود فیلڈ میں اس کے لیے حاضر ہوں مصیبت کی اس گھڑی میں اپ اپنے اپ کو تنہا نہ سمجھیں اپ کا خادم اپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات