Live Updates

سیلابی صورتحال، دریائے راوی کے باعث دو میٹرو بس سٹیشنز بند

جمعرات 28 اگست 2025 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء)دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے باعث دو میٹرو بس سٹیشنز بند کر دیے گئے ہیں۔سیلابی خطرات کے پیشِ نظر نیازی اڈہ میٹرو بس سٹیشن اور شاہدرہ میٹرو بس سٹیشن کو ہر قسم کے مسافروں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق مسافروں کو دونوں سٹیشنز کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔نیازی اڈہ اور شاہدرہ سٹیشنز پر پولیس اور سکیورٹی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ دونوں سٹیشنز کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ شہریوں کو متبادل سٹیشنز استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات