
اسٹیٹ بینک سمیت ریگولیٹرز کی تنخواہیں خود بڑھانے پر پابندی کی تجویز
جمعرات 28 اگست 2025 21:28

(جاری ہے)
کمیٹی کی رکن انوشے رحمان نے کہا کہ ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک، پی ایم ڈی یو سمیت خودمختار باڈیز مرضی سے تنخواہ نہ بڑھائیں، حکومت کی منظوری سے فیسیں اور لائسنسنگ فیس بڑھا کر مرضی سے تنخواہ بڑھانا جائز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک، سکیورٹی ایکسچینج اینڈ کمیشن آف پاکستان خود سے تنخواہیں بڑھاتے ہیں، ججوں کی تنخواہ میں اضافے کی منظوری صدر دیں اور ریگولیٹر خود منظور کریں یہ درست نہیں ہے۔اس موقع پر چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید نے کہا کہ لوگ کتنی تنخواہ چھوڑ کر گئے اور کتنی تنخواہ پر آئے مارکیٹ سروے کیا ہے، مارکیٹ سروے کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے دیگر ریگولیٹری باڈیز میں تنخواہوں میں اضافے کا اسٹرکچر بھی طلب کر لیا ہے اور چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ حکومت کی اجازت سے فیس بڑھائی جاتی ہے تو تنخواہوں کیلئے بھی حکومت کی منظوری ہو۔کمیٹی نے تجویز دی کہ خود تنخواہیں بڑھانے والے ریگولیٹرز کے لیے قانون سازی کرکے کیپ لگایا جائے۔انوشہ رحمان نے کہا کہ فیسز اور لائسنسنگ چارجز سگ وصول رقم فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈز میں جمع کرانی چاہیے۔چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے بریفنگ میں بتایا کہ کمیشن نے گزشتہ سال عدالتوں میں فعال پیروی کے نتیجے میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 567 سے کم کر کے 280 کر دی ہے اور اسی عرصے میں عدالتوں کے فیصلوں کے ذریعے 41 کروڑ روپے کے جرمانے ریکور کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ کارٹلز کے خلاف 14 فیصلے سنائے گئے جن کے تحت ایک ارب روپے سے زائد کے جرمانے عائد ہوئے۔کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ کارٹلز اور اجارہ داری کے غلط استعمال کی 20 جبکہ گمراہ کن مارکیٹنگ کی 18 انکوائریاں مکمل کی گئیں، مارکیٹ انٹیلی جنس یونٹ نے 193 ممکنہ کیسز کی نشان دہی کی ہے۔علاوہ ازیں مرجر اینڈ ایکوزیشن کی 117 منظوریوں سے 29 ارب روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں آئی۔سیکرٹری قانون راجا نعیم نے کمیٹی کو بتایا کہ کمیشن کے سپریم کورٹ میں زیر سماعت 200 مقدمات میں سے 167 مقدمات، جن میں کمپٹیشن کمیشن کے دائرہ کار کو چیلنچ کیا گیا ہے، سپریم کورٹ نے کلب کر کے آئینی بینچ کو بھجوا دیا ہے اور امید ہے کہ اس مقدمے کی سماعت ستمبر میں ہو جائے گی۔کمیٹی کے اراکین نے کمپٹیشن کمیشن کے سینٹ اور شوگر کے سیکٹر میں کارٹلائزیشن کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔مزید اہم خبریں
-
ملکی ترقی میں نوجوانوں کو بھر پورکردارادا کرنا ہوگا،تعلیم یافتہ نوجوان دنیا بھر میں پاکستان کی آواز بنیں،رانامشہود احمد خان
-
اسلام آباد ایئرپورٹ دبئی جیسا آدھا بھی کردیں تو بڑی کامیابی ہوگی، فواد چوہدری کا ردعمل
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے امریکہ کے نئے تعینات قونصل جنرل چارلس گڈمن کی ملاقات
-
چین کے ساتھ پاکستان کی سٹریٹجک شراکت داری اعتماد پر مبنی ہے، وزیر خارجۃ
-
محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تعلقات پر تبادلہ خیال
-
وزیر ریلوے کی ملک بھر میں جاری سیلابی صورتحال کی روشنی میں ٹرینوں اور ٹریکس کی24 گھنٹے نگرانی کی ہدایت
-
لاہور میں موسلادھار بارش، جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں پانی بھر گیا
-
صدر آصف علی زرداری نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی
-
وفاقی وزیرچوہدری سالک حسین نے ہیڈ خانکی کنٹرول روم کا دورہ کیا
-
بھارتی آبی جارحیت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تعلقات پر تبادلہ خیال
-
علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.