Live Updates

پنجاب اور سرگودہا ڈویژن میں شدید سیلابی صورتحال

ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام سرکاری افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم جاری کر دیا

جمعرات 28 اگست 2025 20:27

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) پنجاب اور سرگودہا ڈویڑن میں شدید سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام سرکاری افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے مطابق زچگی، میڈیکل، اسٹڈی اور بیرونِ ملک چھٹی کے علاوہ باقی تمام چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔

تمام افسران، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوراً اپنے محکموں میں رپورٹ کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ سیلابی صورتحال میں عوام کو ہر ممکن مدد فراہمنکینجانسکے۔ 28-08-25/--170 #h# #کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کا ریجنل پولیس آفیسر شہزاد آصف خان کے ہمراہ دریائے چناب کی سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے تیسرا دورہ #/h# Qسرگودہا( آن لائن )کمشنر سرگودہا ڈویڑن جہانزیب اعوان نے ریجنل پولیس آفیسر شہزاد آصف خان کے ہمراہ کوٹمومن میں دریائے چناب کی سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے تیسرا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم، چیف انجینئر انہار صداقت لطیف سمیت پاک فوج اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ چناب کے قریبی علاقوں سے 15 سو سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے اور انخلائ کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ طالب والا برج کے نیچے سے تیز پانی کا ریلہ گزر رہا ہے تاہم تمام محکمے الرٹ ہیں اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

میڈیکل، لائیو اسٹاک اور ریسکیو کے تمام کیمپس مکمل طور پر فعال ہیں اور متعلقہ ادارے دن رات پوری توانائی کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے کہا کہ انسانی جان کی حفاظت سب سے مقدم ہے، اسی مقصد کے تحت بروقت انخلائ کو ممکن بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق عملی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

آر پی او شہزاد آصف خان نے کہا کہ پولیس، ریسکیو اور انتظامیہ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مسلسل گشت کر رہی ہیں اور صورتحال پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ادارے ہمہ وقت تیار ہیں۔ کمشنر اور آر پی او نے تخت ہزارہ کیمپ، کچا گودنا، طالب والا بند اور حلال پور کیمپ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات