عوامی تحفظ اور سفری سہولت کو یقینی بنانے کے لیے اس قسم کے معائنے تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ

جمعرات 28 اگست 2025 20:10

ک کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) صوبائی حکومت کے احکامات ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن ظہور احمد بلوچ کی نگرانی میں آر ٹی اے ٹیم اور ٹریفک پولیس کوئٹہ نے 18ویں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں اور محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کی ہدایات کی روشنی میں جبلِ نور ویسٹرن بائی پاس پر پبلک سروس گاڑیوں کا معائنہ کیا۔

معائنے کے دوران طویل روٹ پر چلنے والی پبلک سروس بسوں کی جامع چیکنگ کی گئی، جس میں خصوصی توجہ غیر قانونی ڈبوں اور پوشیدہ خانوں کی تنصیب پر دی گئی۔ اس کارروائی کے نتیجے میں دو بسوں رجسٹریشن نمبر BSW-770 اور LES-6602 کے اندر خفیہ خانے نصب پائے گئے۔جس پر ان کے روٹ پرمٹ کی معطلی کے لیے صوبائی پروانشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آر ٹی اے حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں گاڑیوں کے مالکان کو وارننگ جاری کی اور غیر قانونی خانوں کو ہٹانے کی سختی سے ہدایت دی۔ حکام نے واضح کیا کہ آئندہ اس نوعیت کی خلاف ورزی پر متعلقہ گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا اور مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ خفیہ خانوں کی موجودگی نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ مسافروں کی جان و مال کے لیے بھی شدید خطرہ پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی تحفظ اور سفری سہولت کو یقینی بنانے کے لیے اس قسم کے معائنے تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی