پ*لیس کا بنیادی فرض عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے لیک، میر فاروق مری

جمعرات 28 اگست 2025 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) مریستان کے مرکزی ترجمان میر فاروق مری نے کہا ہے کہ پولیس کا بنیادی فرض عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے لیکن فورس میں موجود چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے پورا محکمہ بدنام ہورہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے ایس ایچ او سریاب کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں نوجوان سعید اللہ مری کو ان کے سسر نے مبینہ طور پر گھر بلا کر قتل کردیا، لیکن اس اندوہناک واقعے میں ایس ایچ او سریاب نے انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں شدید غفلت برتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او کی ناقص کارکردگی اور غیر سنجیدگی کے باعث یہ کیس "سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ" منتقل کرنا پڑا۔میرفاروق احمد مری نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات پولیس کے وقار کو نقصان پہنچاتے ہیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف سے محروم کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایا اور ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ سے پرزور اپیل کی کہ ایس ایچ او سریاب کے خلاف شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکی

متعلقہ عنوان :