عمران علی فیڈریشن کے منتخب مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ہیں۔الزام لگانا آسان ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے، ترجمان آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن

جمعرات 28 اگست 2025 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے ترجمان نے ایک مقامی روزنامے کے حوالے سے اور ایک غیر رجسٹرڈ یونین کے خودساختہ رہنما کی جانب سے سوشل میڈیا پر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی نومنتخب ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری عمران علی کی کردار کشی کی ایک مقامی روزنامے اور مومن آباد ٹاون میونسپل کارپوریشن کی ایک غیر رجسٹرڈ سرکاری یونین کے خودساختہ رہنما کی جانب سے کرنے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ الزام لگانا سب سے آسان کام ہے اور ثابت کرنا اتناہی مشکل کام ہے ۔

(جاری ہے)

لہٰذا جن افسران کو بلیک میل کرکے مراعات لینے کی باتیں کی جارہی ہیں انہیں منظرعام پر لایا جائے ۔وہ اگر بلیک میل ہورہے ہیں تو شواہد لیکر کراچی میں موجود فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سے رابطہ کریں۔بصورت دیگر قانونی کاروائی کے لیے تیار رہیں۔