نئے صوبوں کی لسٹ میں صوبہ ہزارہ کا بھی نام شامل کیاجائے، علامہ فریدی

جمعرات 28 اگست 2025 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)تحریک صوبہ ہزارہ سندھ زون کے صدر و مذہبی عالم علامہ عبد الخالق فریدی، نائب صدر علامہ مرتضی خان رحمانی، سردار طارق یوسف کے ہمراہ مرکز ہزارہ گلشن اقبال میں ہنگامی پریس کانفرنس میں نئے صوبوں کے قیام کے اقدامات کا دلی خیر مقدم کرتے یوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں میں پہلے نمبر پر صوبہ ہزارہ کا نام شامل کیا جائے چونکہ قائد تحریک بابا سردار حیدر زمان نے صوبہ ہزارہ کے لیے بھرپور تحریک چلائی تھی اور اس دوران 2010میں 12افراد سے زیادہ شہید، 40سے زیادہ معزور اور 200زخمی ہوئے تھے علامہ فریدی نے یہ بھی کہا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام سے متعلق اگر ہمارا مطالبہ نہ تسلیم گیا تو پہلے سے زیادہ منظم انداز میں تحریک چلائیں گے اس موقع پر علامہ فریدی نے امریکی ریاست ٹیکساس میں ری پبلیکن پارٹی کی ایک خاتون رہنما کے قرآن مجید کو جلانے کے گستاخانہ عمل کی بھی شدید مذمت کی۔