ؑجرائم پیشہ عناصر کے خلاف ڈویژنل پولیس کی کارروائیاں ،خفیہ اطلاع پر2 منشیات فروش گرفتار

جمعرات 28 اگست 2025 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) کینٹ ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری، برکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر2 منشیات فروش گرفتار کر لیئے۔ گرفتار منشیات فروشوں میں عاشق اور عمران شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام چرس اور 740گرام آئس برآمدکی گئی۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مضافاتی علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔

نولکھا پولیس نے تالے توڑ کر دکانوں اور گھروں کا صفایا کرنے والا تین رکنی نقب زن گینگ گرفتارکر لیا۔ملزمان بند دکانوں کے تالے توڑ کر نقب زنی کرتے اور مال مسروقہ لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے۔ملزمان کی شناخت نور محمد،آلولا اور رحیم اللہ کے ناموں سے ہوئی۔ گرفتارملزمان سرکلر روڈ پر نجی دوکانوں کے تالے توڑکر چار لاکھ نقد ی اور ایک تجوری لیکر فرار ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

سبزہ زار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا۔ملزم عثمان الٰہی کو شاہ فرید قبرستان کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔گرفتارملزم سے 04 عدد جدید رائفلیںقبضہ میں لی گئیں۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔علاوہ ازیں ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل بتائے۔ایس پی اقبال ٹائون نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے 12 ربیع اول کے حوالہ سے امن کمیٹی ممبران کے ساتھ اہم میٹنگ کی ۔میٹنگ میں تمام مکاتب فکر اور علماء کرام نے شرکت کی۔میٹنگ میں عید میلاد النبی کی محافل اور جلوس ہائے کے انتظامی اور سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امن کمیٹی ممبران نے سیکورٹی معاملات میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔لاہور پولیس کا اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔شہید کنسٹیبل وقاص علی کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی ۔لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی اورفاتحہ خوانی کی۔تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔

یادرہے کہ کنسٹیبل وقاص علی 28 اگست 2017 کو عباس لائن تعینات تھے۔بسلسلہ کار سرکار گاؤں برکی سے واپس آ رہے تھے کہ ملزمان کی فائرنگ سے آپ شہید ہو گئے۔شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء محکمہ پولیس کامان ہیں۔ڈولفن سکواڈ کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،شیرا کوٹ کے علاقے سے پیشہ ور منشیات فروش گرفتار کرلیا۔ملزم چاندکو 60 فٹ روڈ سے گرفتار کیاگیا ۔گرفتارملزم کے قبضہ سے 1020گرام چرس برآمدکی گئی۔ملزم مختلف علاقوں میں آن کال منشیات سپلائی کرتا تھا