چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد

جمعرات 28 اگست 2025 23:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2025ء) چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آنے والے مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اسٹیک ہولڈرز مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ بچوں کو پولیو کے خطرے سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر منصوبہ بندی اور مربوط کوششوں کے ذریعے ہی پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ممکن ہے۔حکومت صوبے سے پولیوکے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے والدین تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کوششوں سے صوبے سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے والدین بھی تعاون کریں۔

صوبائی کوآرڈینیٹر ای او سی انعام الحق نے اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بلوچستان کے 23 میں سے 22 پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونوں کی رپورٹ منفی آیا، بلوچستان کے 26 اضلاع میں یکم ستمبر سے پولیو مہم شروع کیا جائے گا، پولیو مہم میں 20 لاکھ بچوں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے، 10 ماہ سے بلوچستان میں پولیو کی کوئی کیس رپورٹ نہیں ہؤا ہے۔ اس کمپئین کا خصوصی فوکس ماحولیاتی نمونہ مثبت آنے والے پر علاقے پر ہے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :