اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا ایک بار پھر غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

جمعہ 29 اگست 2025 13:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ایک بار پھر غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کو ’’ہولناکیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ‘‘قرار دیتے ہوئے فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

امارات نیوز ایجنسی’ وام ‘کے مطابق انہوں نے کہا کہ غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے ، نعشوں کا ڈھیر بن کا ہے ، غزہ میں تباہ شدہ عمارتیں اور ان وااقعات جیسی ان گنت مثالوں سے بھرا ہوا ہے جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں تباہی اور اموات کی تعداد ماضی کے کسی بھی وقت سے کہیں زیادہ ہے۔ قحط اب کوئی خطرہ نہیں رہا بلکہ ایک حقیقت بن چکا ہے۔ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، خاندان بکھر رہے ہیں، نقل مکانی اور مایوسی نے زندگی اجیرن کر دی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سےغزہ میں فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔